اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور ایران انیس سو ستر کی دہائی میں ہتھیاروں کی خریداری سے متعلق مقدمے کو ختم کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ یہ مقدمہ ایران نے امریکہ پر رقم ادا کرنے کے باوجود ہتھیار فراہم نہ کرنے پر دائر کیا تھا۔
اسلامی انقلاب کی کامیابی سے قبل ایران نے امریکہ کے ساتھ ہتھیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا جس کی مالیت چالیس کروڑ ڈالر تھی اور ایران نے یہ رقم امریکہ کو ادا کر دی تھی لیکن اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امریکہ نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے سے انکار کر دیا اور رقم بھی واپس نہیں کی۔ اب دونوں ملکوں کی رضامندی سے یہ مقدمہ ختم کر دیا گیا ہے اور امریکہ ایران کو اس کی رقم واپس کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کا سود بھی ادا کرے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کو ایک ارب ستر کروڑ ڈالر کی رقم ادا کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کو جو رقم ادا کر رہا ہے وہ اس رقم سے کہیں کم ہے کہ جو ایران کو مقدمہ جیتنے کی صورت میں حاصل ہوتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲