16 جنوری 2016 - 11:37
روسی نیوز ایجنسی: دنیا کی طاقتور ترین فوج ایران کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور+ ویڈیو کلیپ

سپوٹنک نے مزید لکھا: ایران نے اس وقت دنیا کی طاقتور ترین فوج کو رہا کیا جب دنیا کے طاقتور ترین ملک نے ایران سے معافی مانگی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کی نیوز ایجنسی سپوٹنک نے سپاہ ایران کے ہاتھوں خلیج فارس میں امریکی بندوق برداروں کی گرفتاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایران کا یہ اقدام امریکی صدر باراک اوبامہ کے لیے ذلت آمیز اقدام تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق، باراک اوبامہ، کانگریس میں اپنی سالانہ تقریر میں کہہ رہے تھے: ’’امریکہ دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور ملک ہے۔ ہم اپنی فوج پر سب سے زیادہ بجٹ خرچ کرتے ہیں اور ہماری فوج تاریخ کی بہترین فوج ہے۔ کوئی طاقت ہم یا ہمارے اتحادیوں پر حملہ کرنے کی جرائت نہیں کر سکتی۔ اس لیے کہ سب جانتے ہیں کہ امریکہ سے ٹکر لینے کا مطلب ہلاکت ہے‘‘۔
اوبامہ کی زبان پر یہ متکبرانہ الفاظ اس وقت جاری ہو رہے تھے جب ادھر ایران نے خلیج فارس میں دنیا کی طاقتور ترین فوج کو اپنے آگے گھٹنے ٹکا کر بٹھا رکھا تھا۔
سپوٹنک نے مزید لکھا: ایران نے اس وقت دنیا کی طاقتور ترین فوج کو رہا کیا جب دنیا کے طاقتور ترین ملک نے ایران سے معافی مانگی۔

ہندوستان کے چینل ذی نیوز نے اس منظر کی بڑے اچھے انداز میں عکاسی کی ہے؛

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲