اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلے فون کرکے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے پر افسوس کا اظہار اور عملے کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلے فون کیا اور جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے سے متعلق امور پر بات کی، انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ افغانستان میں پاکستانی سفارتکاروں کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ دہشت گردی دونوں ملکوں کی مشترکہ دشمن ہے۔ دونوں رہ نماؤں نے دہشت گردی کو جڑ سے ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169