13 جنوری 2016 - 11:50
ایران کے خلاف آل سعود کا نیا پروپیگنڈہ

خاندان آل سعود کے روزنامہ 'عکاظ' نے ایران کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کے 6 سیٹلائٹ چینلز تل ابیب سے براڈ کاسٹ ہوتے ہیں کہ جنہیں اسرائیل کی ایک بڑی مواصلاتی کمپنی مدد فراہم کرتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق خاندان آل سعود کے روزنامہ 'عکاظ' نے ایران کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کے 6 سیٹلائٹ چینلز تل ابیب سے براڈ کاسٹ ہوتے ہیں کہ جنہیں اسرائیل کی ایک بڑی مواصلاتی کمپنی مدد فراہم کرتی ہے۔

عکاظ کے مطابق، ایران کے آل البیت، فدک، الحسین، الانوار، العالمیہ اور الغدیر چینلز اپنی نشریات کو آموس سیٹلائٹ کے ذریعے نشر کرتے ہیں۔

اس سلسلہ میں سچ ٹائمز نے تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ سیٹلائٹ چینلز کا نہ صرف ایران سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ چینلز ایرانی سپریم لیڈر اور شیعہ علماء و مراجع کے خلاف نشریات پیش کرتے ہیں۔

سعودی عرب کو ایران۔اسرائیل تعلقات کے حوالے سے جھوٹے دعوے کرنے کے بجائے پہلے یہ جواب دینا چاہئے کہ اس کی سرپرستی میں دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دینے والے داعش کے تکفیری دہشتگرد اسرائیل کے خلاف کبھی کیوں نہیں کارروائی انجام دیتے؟ اور جب یہ تکفیری اور وہابی دہشتگرد شام مین زخمی ہوجاتے ہیں تو ان کا علاج اسرائیلی ہسپتالوں میں کیوں ہوتا ہے؟

.......

/169