11 جنوری 2016 - 20:17
مصر کی نئی پارلیمنٹ کا پہلا افتتاحی سیشن

مصر میں تین برس کے بعد نئی پارلیمنٹ کا پہلا افتتاحی سیشن آج منعقد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں نئے اسپیکر کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصر میں تین برس کے بعد نئی پارلیمنٹ کا پہلا افتتاحی سیشن آج منعقد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں نئے اسپیکر کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق اسلام پسند اراکین سے بھری سابقہ پارلیمنٹ کو مصری عدلیہ نے تحلیل کر دیا تھا اور اِس طرح تین برس بعد نئی پارلیمنٹ کو پہلے اجلاس کے لیے طلب کیا گیا ہے اس اجلاس میں نئے اسپیکر کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔

.......

/169