اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے الانبار میں عراقی فضائیہ کی کارروائی میں ثامر مطلوب المحلاوی نامی داعش کا وزیر جنگ ہلاک ہو گیا۔ داعش دہشت گرد گروہ کا یہ وزیر جنگ، صوبے الانبار کے علاقے حدیبہ میں دہشت گردوں کی کمان سنبھالے ہوئے تھا۔ عراق کے ایک قبائلی ذریعے نے بھی المیادین ٹیلیویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی جوانوں نے عراقی سیکورٹی فورسز کو المحلاوی کے مکان کا پتہ بتایا جس کے بارے عراقی فضائیہ نے کارروائی کرکے داعش دہشت گرد گروہ کے اس وزیر جنگ کو ہلاک کر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے حال ہی میں صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔ عراق کا یہ شہر، دارالحکومت بغداد کے مغرب میں ایک سو دس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
.....
/169