اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دار الحکومت تہران میں شیخ عیسی قاسم کی علمی شخصیت پر منعقدہ اعزازی تقریب میں ان کے علمی آثار کی رونمائی کی گئی۔
اس تقریب میں مختلف عناوین پر مشتمل آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی ۴۵ کتابوں کے مجموعہ کی رونمائی کی گئی۔
تقریب میں آیت اللہ اعرافی، حجۃ الاسلام اراکی، قمی اور ڈاکٹر متکی نے شیخ قاسم کے ایران میں نمائندے حجۃ الاسلام عبد اللہ الدقاق کو نفیس انعامات سے نوازا۔
واضح رہے کہ یہ تقریب تہران میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور جامعۃ المصطفیٰ کی جانب سے منعقد کی گئی ہے۔