5 جنوری 2016 - 06:33
نئے ’جہادی جان‘ کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

لندن: نئے ’جہادی جان‘ ابو رمیسہ کی کچھ نئی تصاویر سامنے آگئی ہیں جن میں وہ انتہاپسند مبلغ انجم چودھری کے ساتھ کھڑا ہے اور یہ تصاویر 2011 کی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لندن: نئے ’جہادی جان‘ ابو رمیسہ کی کچھ نئی تصاویر سامنے آگئی ہیں جن میں وہ انتہاپسند مبلغ انجم چودھری کے ساتھ کھڑا ہے اور یہ تصاویر 2011 کی ہیں۔ واضح رہے کچھ روز قبل شام میں پانچ افراد کو برطانوی جاسوس قرار دیتے ہوئے قتل کردیا گیا تھا اور ان افراد کے قتل سے قبل ایک شخص برطانوی لہجے میں انگریزی میں ڈیوڈ کیمرون کو دھمکیاں دیتا ہے۔ اس شخص کے حوالے سے برطانوی خفیہ ایجنسیوں نے تحقیقات کیں اور اب کہا جا رہا ہے کہ یہ ابو رمیسہ ہیں۔ ابو رمیسہ کا پرانا نام سدھارتھ ہے۔ ویڈیو میں دکھائی دینے والے ایک کمسن بچے کو بھی ایک برطانوی شخص نے شناخت کرلیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ بچہ اس کا پوتا اور شام جانے والے گریس خدیجہ کا بیٹا ہے۔ شناخت کے بعد ابو رمیسہ کی بہن کونیکا نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قاتل میرا بھائی ہی نکلا تو میں خودکشی کرلوں گی۔ اس کا کہنا ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے ہیں کہ ہمارا بھائی ایسا خوفناک کام کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169