اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ شیخ نمر کے بھائی محمد النمر نے سعودی حکام سے شہیدوں کے جنازے اہل خانہ کو دیئے جانے کے سلسلے میں گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر خبر دی کہ حکومتی عہدہ داروں نے شیخ نمر سیمت دیگر تین شہداء کے جنازے دینے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے جنازوں کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات سے سعودی کے شیعہ علاقوں خاص طور پر قطیف میں حکومت کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲