اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈرانچیف ، بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نےاس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ان میزائلوں کوآئندہ فوجی مشقوں کے دوران استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔ سیال ایندھن سے چلنے والے عماد میزائل کا تجربہ رواں سال گیارہ اکتوبر کو کیا گیا تھا۔ یہ میزائل سات سو کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔عماد میزائل ایران کا تیار کردہ پہلا دور مار میزائل ہے جو جدید ترین گائیڈڈ سسٹم سے لیس ہے اور اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲