اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ وہ اس میزائیل سسٹم کو چین اور پاکستان سے ملنے والی اپنی مشترکہ سرحدوں پر نصب کرے گا - بتایا جا رہا ہے کہ روس سے پانچ ایس فور ہنڈریڈ میزائل سسٹم کی خریداری میں اربوں ڈالرخرچ ہوں گے- خبروں کے مطابق ان میں سے تین سسٹم پاکستان سے ملنے والی ہندوستانی سرحدوں پر جبکہ دو سسٹم چین سے ملنے والی ہندوستانی سرحدوں پر نصب کئے جائیں گے-
روس کا یہ میزائل سسٹم چار سو کلومیٹر تک لڑاکا طیاروں ، میزائلوں اور ڈرون طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے- ہندوستان کے دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان روس سے یہ میزائل سسٹم حاصل کرلینے کے بعد علاقے میں صورتحال کو اپنے حق میں موڑنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا- ہندوستان فرانس سے بھی رافائل جنگی طیاروں کی خریداری کا سودا کرنا چاہتا ہے -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲