2 دسمبر 2015 - 17:31
کشمیر اور ہندوستان کے کونے کونے تک حجاب آگاہی مہم کو پہنچایا جائے گا: انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ حجاب آگاہی مہم کو کشمیر و ہندوستان کے کونے کونے تک پہنچایا جائے گا اور آج دوسرے مرحلے کے تحت کونسل نے ریاست کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں حجاب جانکاری مہم(حجاب کمپین) کو عام کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کی جانب سے شروع کی گئی حجاب جانکاری مہم(حجاب کمپین) بڑے جوش و جذبہ کے ساتھ کشمیر یونیورسٹی پہنچ گئی، مسلم یونٹی کونسل کی خواتین ممبران نے بدھوار ایک بجے کشمیر یونیورسٹی کے سرسید گیٹ سے منفرد انداز کی حجاب مہم شروع کی اور باحجاب خواتین میں پھول، کارڈس و پمپلٹس تقسیم کئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ حجاب آگاہی مہم کو کشمیر و ہندوستان کے کونے کونے تک پہنچایا جائے گا اور آج دوسرے مرحلے کے تحت کونسل نے ریاست کی سب سے بڑی دانشگاہ میں حجاب جانکاری مہم(حجاب کمپین) کو عام کیا،انہوں نے کہا کہ حجاب وپردے کی اہمیت و افادیت کے متعلق سبھی مذاہب کا نظریہ یکساں ہے اور دین مبین اسلام میں پردے کا خاص حکم واضح ہے، سرزمین کشمیر کو ’’پیر وار‘‘ و ’’ریشہ وار‘‘ بھی کہا جاتا ہے، حجاب ہمارا ثقافتی ورثہ ہے اور ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس ثقافت اور مقدس تمدن کی حفاظت کریںاور مغربی تمدن سے اپنے معاشرے کو ہر حال میں پاک رکھیں، انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل نے ریاست جموں و کشمیر کے انتظامیہ، علمائے دین، دانشور حضرات سے مطالبہ کیا کہ حجاب کی پابندی کو سبھی تعلیمی اداروں میں لازم و ملزوم قرار دیا جائے۔

.......

/169