اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کی فضائیہ نے ترکی اور شام کے سرحدی علاقے میں روس کے جنگی طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔
ترکی کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس جنگی طیارے کو حملے کا نشانہ بنانے سے دس منٹ پہلے پانچ مرتبہ اسے خبردار کیا تھا۔
ترکی اور شامی فوج کے مطابق اس طیارے کا پائلٹ راکٹ لگنے سے پہلے طیارے سے نکل گیا اور لاذقیہ کے قریبی علاقے میں زمین پر زندہ گرا جو داعش کے زیر قبضہ ہے۔
ترکی کے ٹی وی نے روسی طیارے کے گرنے اور سرحدی علاقے کے جنگلوں میں گر کر نذر آتش ہونے کی ویڈیو شائع کی ہے۔
روس کے وزیر دفاع نے بھی اپنے جنگی طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طیارہ زمین سے داغے گئے راکٹ کی وجہ سے تباہ ہوا ہے۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ شام کی فضا میں امریکی اور فرانسوی جنگی طیارے بھی داعش کے ٹھکانوں کو حملوں کا نشانہ بنانے کے بہانے سے پرواز کرتے رہتے ہیں۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲