23 نومبر 2015 - 12:05
داعش کی مضبوطی کی وجہ واشنگٹن کی پالیسی ہے: امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر

امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر نے داعش دہشتگرد تنظیم کے حوالے سے اپنی حکومت کے رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کی مضبوطی کی وجہ واشنگٹن کی پالیسی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر نے داعش دہشتگرد تنظیم کے حوالے سے اپنی حکومت کے رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کی مضبوطی کی وجہ واشنگٹن کی پالیسی ہے.
یہ بات امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کی رکن سینیٹر 'دیان فاینستاین' نے 'سی بی ایس' نیوز چینل کے ساتہ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں ںے کہا کہ وزیر خارجہ جان کری نے گزشتہ ہفتے کے دوران اینٹلی جنس کمیٹی کو داعش کے خلاف امریکی کاروائیوں کی رپورٹ پیش کی مگر داعش دہشتگردوں کے خلاف موجودہ کئے جانے والے اقدامات کافی نہیں ہیں.

صدر باراک اوباما کی ہدایات کے مطابق امریکہ کا 50 سپیشل فوجی کمانڈو شام بہیجنے کے نتائج کو ناکارہ قرار دیتے ہوئے سینیٹر فاینستاین نے مزید کہا کہ داعش کے خلاف ایک مضبوط اور جامع ایکشن پلان بنانا ہوگا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲