9 نومبر 2015 - 08:02
افغانستان، طالبان اور داعش میں خونریز لڑائی، 80 جنگجو ہلاک

افغانستان میں طالبان اور داعش کے مابین شدیدجھڑپوںمیں 80جنگجو مارے گئے ،حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے دو گرہوں میںلڑائی افغان صوبے زابل میں ہوئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان اور داعش کے مابین شدیدجھڑپوںمیں 80جنگجو مارے گئے ،حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے دو گرہوں میںلڑائی افغان صوبے زابل میں ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپوںکا آٖغاز 2 روز قبل ہوا ، ہلاک شدگان میں 48داعش جنگجو شامل ہیں جبکہ دونوں طرف 30جنگجو زخمی بھی ہوئے ،جبکہ ہلاکتوںمیں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی میں افغان طالبان کا اہم کمانڈر بھی مارا گیا جبکہ طالبان نے 35داعش جنگجوئوںکو پکڑ بھی لے گئے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ داعش نے 3مغوی خواتین سمیت 7افراد کو قتل کردیا ،جبکہ مشرقی صوبے ننگر ہار میں فورسز کے آپریشن میں 12 داعش جنگجو بھی ہلاک ہوگئے ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169