8 نومبر 2015 - 15:20
یمنی فوج کی پیشقدمی، کئی علاقے دھشتگردوں کے قبضے سے آزاد

یمن پر سعودی جارحیت میں مزید چار بے گناہ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ دوسری جانب یمنی فوج عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ مآرب اور ضالع کے تین علاقوں کو سعودی ایجنٹوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن سے موصولہ خبروں کے مطابق سعودی عرب کے لڑکا طیاروں نے وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ صعدہ میں ایک کار پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں تین عام شہری شہید ہو گئے۔ اسی صوبے کے ایک اور علاقے میں سعودی عرب کی بمباری میں کم سے ایک یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو‏ئے ہیں۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کی شام یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک رہائشی علاقے پر بھی بمباری کی تھی جس میں ایک خاتون اور دو بچے زخمی ہو گئے تھے۔ یمن پر چھبیس مارچ سے جاری سعودی جارحیت میں سات ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے دفاع وطن کے تحت جاری کاروائیوں کے دوران صوبہ مآرب اور ضالع میں پیشقدمی کرتے ہوئے کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار وں نے علاقے کے لوگوں کے تعاون سے ، صوبہ ضالع کے علاقے جبن کو سعودی ایجنٹوں اور القاعدہ کے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

یمنی فوج کی پیشقدمی کے بعد القاعدہ کے دہشت گرد اور سعودی ایجنٹ جبن کے علاقے میں واقع جبل الخزاں نامی چیک پوسٹ چھوڑ کر فرار ہو گئے اور یہ علاقہ بھی یمنی فوج کے کنٹرول میں آ گیا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج کے جوانوں نے ملک کے جنوبی صوبے ضالع کے شہر دمت کو شدید لڑائی کے بعد سعودی ایجنٹوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

صوبہ مآرب سے ملنے والی خبروں کے مطابق یمنی فوج او رعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صرواح کے علاقے کو بھی دہشت گردوں کے قبضے چھرالیا ہے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں صرواح شہر کے اطراف میں واقع کوفل نامی فوجی چھاونی پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ اس حملے میں متعدد سعودی ایجنٹ اور القاعدہ کے دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲