اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی نیم فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں ایک جوان جانبحق ہوگیا ہے۔
کشمیر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سرینگر میں بھارتی نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے ہاتھوں ایک چوبیس سالہ جوان جانبحق ہوا ہے۔ واضح رہے سرینگر کشمیر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک روزہ مجوزہ دورے کے پیش نظر مزاحمتی جماعت حریت کانفرنس نے "ملین مارچ" کی کال دی تھی جس کو ناکام بنانے کے لئے بھاری تعداد میں پولیس اور نیم فوجی عملہ تعینات کیا گیا تھا. اس دوران سنیچر کو دن بھر کئی جگہوں پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں -ذرائع نے ابنا کے نمائندے کو بتایا کہ ایچ ایم ٹی سرینگر کے نزدیک پولیس و نیم فوجی دستوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گھیس کے گولے داغے جس کی زد میں دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے جن میں سے گوہر نامی جوان جو کہ انجینرنگ کا طالب علم تھا زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا- اس خبر کے پھیلتے ہی وادی کشمیر کے طول و عرض میں بھارت مخالف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جو ابھی تک جاری ہے- اس بیچ مزاحمتی جماعت حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں نے اتوار کو جوان کی ہلاکت کے خلاف کشمیر بند کی کال دی ہے۔
سرینگر/ ساجد رسول



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲