3 نومبر 2015 - 17:26
امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کا نعرہ امریکہ و اسرائیل کی نابودی تک جاری رہے گا

ایران کے لوگوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی اور جمہوری اسلامی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے ہمیشہ اپنی استکبار ستیزی کی عادت کو محفوظ رکھا ہے اور اس نکتے کو انہوں نے بارہا ان تظاہرات میں کہ جو انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اب تک ہوتے رہے ہیں ثابت کیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک طریقہ کہ جس کے ذریعے ایرانی اپنی نفرت و ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں وہ مخالف ملکوں کے خلاف نعرے لگانا ہے ، البتہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ  اور اس دور کے شرائط کے مطابق نعروں میں تبدیلی کی جاتی رہی ہے مثلا ایران عراق کی جنگ کے خاتمے اور  دونوں ملکوں کے روابط میں قدرے بہتری آنے کے بعد ہم نے دیکھا کہ مرگ بر صدام کا نعرہ مٹا دیا گیا اسی طرح جب سابقہ روس کا بٹوارہ ہو گیا تو اس سلسلے میں بھی ایرانیوں نے نعرے لگانا چھوڑ دیے ۔

لیکن ابھی تک دو نعرے ایسے ہیں کہ جو گویا ایرانیوں کی زبان کے ساتھ جڑ گئے ہیں  ایک مرگ بر اسرائیل کا نعرہ ہے کہ جو اس حکومت کے خاتمے تک لگتا رہے گا اور دوسرا مرگ بر امریکہ کا نعرہ ہے کہ جو اس وقت تک لگے گا کہ جب تک نہتے عوام کے خلاف اس ملک کے موقف میں تبدیلی نہیں آ جاتی ۔

اب جب کہ ۱۳ آبان[4نومبر] آپہنچا ہے جو ایران میں استکبار ستیزی کا مظہر ہے ،ایک بار پھرلوگ خود کو تیار کر رہے رہیں تا کہ خود غرض اور جابر حکومتوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کر سکیں اور گویا اس سال بھی ہر سال کی طرح نعرے دوہرائے جائیں گے ۔

مجلس شورای اسلامی (پارلمنٹ)جمہوری اسلامی ایران میں صوبہ بناب کے نمایندے محمد باقر نے ایران کے ایک پورٹل" تابناک" کے ساتھ ایک گفتگو میں اس سلسلے میں اظہار کیا : ۱۳ آبان[4نومبر] ایران میں استکبار ستیزی کا مظہر ہے جو دوسرے ملکوں کے لیے بھی مناسب نمونہ عمل ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا : امریکہ جب تک استکباری اور استعماری عادت رکھتا ہے  اور اس کے حکمران دنیا کے لوگوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کے در پے رہیں گے تب تک مرگ بر امریکہ کا نعرہ پوری دنیا میں اور خاص کر ایران میں گونجے گا ۔

انہوں نے مزید کہا : امریکہ جب سے آزاد ہوا ہے اس کی کوشش یہ ہے کہ وہ برطانیہ کے پاوں پر پاوں رکھے اور جس طرح بھی ہو سکے دوسرے ملکوں کو اپنا مستعمرہ بنائے ،اور یہ کہنا بجا ہے کہ دنیا میں جہاں بھی کوئی مشکل ہو اس کا ایک سرا امریکہ میں ہوتا ہے ۔

مجلس شورای اسلامی میں صوبہ بناب کے نمایندے نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مرگ بر امریکہ کا نعرہ ہمارے قومی مفادات کی بنیاد پر جاری رہے گا کہا : امام خامنہ ای نے اپنے بیانات میں مذاکرات میں امریکہ پر عدم اعتماد کا اعلان کرتے ہوئے یہ بتا دیا ہے کہ ابھی امریکہ دشمنی سے دست بردار نہیں ہوا ہے ۔

اسلامی پارلیمنٹ میں بناب کے عوامی نمایندے نے کہا : جب تک امریکہ دشمنی سے دست بردار نہیں ہو جاتا اور ہمارے قومی مفادات تقاضا کرتے رہیں گے مرگ بر امریکہ کا نعرہ ملک میں جاری رہے گا ۔

مشرقی آذربایجان کے جنوبی شہر بناب کے نمایندے باقری نے اس امر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مرگ بر امریکہ کے نعرے کے ساتھ کہ جس کا تعلق حکومت کے مفادات سے ہے ، مرگ بر اسرائیل کا نعرہ بھی ہمیشہ اور اسرائیل کی نابودی تک جاری رہے گا ،مزید کہا : امام خمینی (رہ) نے بھی اسرائیل کی مکمل نابودی تک اس نعرے کے جاری رکھے جانے کی تاکید کی تھی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲