اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ لاذقیہ کے مضافات میں واقع شہر ’’غمام‘‘ کو آزاد کروا لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شہر غمام میں شامی فوج اور دھشتگردوں کے درمیان کئی دن جاری شدید جھڑپ کے بعد شامی فوج نے دھشتگردوں کو شکست دے دی اور شہر غمام کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
العالم ٹی وی چینل نے بھی شامی فوج کے ذریعے شہر غمام سے دھشتگردوں کا صفایا کئے جانے کی خبر دی ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ لاذقیہ شام کے مغرب میں واقع ہے کہ جو شمالی جانب سے ترکی کی سرحد سے جڑا ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲