اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے جو لبنان کے دورے پرہیں بیروت میں نامہ نگاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکا اورعلاقے کے بعض ممالک داعش کے خلاف سنجیدہ نہیں تھے اسی لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خلاء کو روس نے پرکیا ہے- ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے مضبوط عزم و ارادے کی ضرورت ہے- انہوں نے کہا کہ اگر امریکا اورعلاقے کے بعض ممالک دہشت گردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد نہ کریں تو دہشت گردوں کا مختصر عرصے میں ہی صفایا کیا جاسکتا ہے - ایران کے سینیئر پارلیمنٹیرین نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اگر شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سنجیدگی کے ساتھ نہ لڑی گئی تو ہمسایہ ممالک بھی دہشت گردی سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے کہا کہ ایران شامی حکومت کی جو صیہونی حکومت کے مقابلے میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کی حیثیت رکھتا ہے حمایت کرتارہے گا - علاء الدین بروجردی نے یمن پر سعودی عرب کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت یمن ایک بڑے غزہ میں تبدیل ہوگیا ہے جس کا زمین فضا اور سمندر ہر طرف سے محاصرہ ہے اوریمنی باشندوں کو دوائیں نہ پہنچنے کے باعث اس ملک میں نسل کشی کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲