11 اکتوبر 2015 - 12:11
داعش نے موصل میں ایک بوڑھے آدمی کو سنگسار کر دیا+ تصاویر

عراق میں سرگرم دھشتگرد ٹولے داعش نے موصل میں ایک بوڑھے شخص کو سنگسار کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں سرگرم دھشتگرد ٹولے داعش نے موصل میں ایک بوڑھے شخص کو سنگسار کر دیا۔
اس دھشتگرد ٹولے نے موصل کے رہنے والے اس سن رسیدہ آدمی کو زنا کے الزام میں سنگسار کیا ہے۔
عراق میں یہ دھشتگرد ٹولہ روزانہ کئی لوگوں کو مختلف جرائم کے الزام میں ہلاک کرتا ہے داعش کا عراق میں ایسے جرائم کے ارتکاب کا مقصد لوگوں میں رعب و وحشت پھیلانا ہے تاکہ لوگ داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں کسی قسم کے چوں چراں کی جرئت نہ کر سکیں۔
واضح رہے کہ عراق کا شہر موصل اس ملک کا دوسرا بڑا شہر ہے جس پر گزشتہ ایک سال سے دھشتگرد ٹولے داعش کا قبضہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲