9 اکتوبر 2015 - 13:17
مسجد الاقصیٰ ایک بار پھر فلسطینوں کے لیے بند

صیہونی حکومت نے ایک بار پھر مسجد الاقصی کو فلسطینی نمازیوں کے لیے بند کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ کے روز پچاس سال سے کم عمر کے فلسطینی نمازیوں کو مسجد الاقصی میں داخل نہیں ہونے دے گی۔

حالیہ دنوں کے دوران صیہونی آبادکاروں اور فوجیوں نے مسجد الاقصی اور فلسطینی نمازیوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ ان حملوں میں سیکڑوں فلسطینی زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں کے ان تشدد آمیز اقدامات کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے صیہونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے مقدسات کی توہین کی مذمت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲