11 ستمبر 2015 - 14:11
عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر دھشتگردی کے خلاف باہمی تعاون میں بہتری کے ایران کا دورہ کریںگے

عراقی اسپیکر نے اپنے دورہ تہران کے مقصد کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی قومی مفاہمت کی حمایت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف باہمی تعاون میں بہتری لانے کے لئے ایران کا دورہ کروں گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی اسپیکر نے اپنے دورہ تہران کے مقصد کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی قومی مفاہمت کی حمایت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف باہمی تعاون میں بہتری لانے کے لئے ایران کا دورہ کروں گا.

يہ بات 'سليم الجبوري' نے جمعے كے روز ارنا كے نمائندے كو خصوصي انٹريو ديتے ہوئے كہي.

عراقي اسپيكر نے ايران كے ساتھ باہمي تعلقات بڑھانے كے حوالے سے بيانات ايسے وقت ميں ديے جب وہ آج ايراني دارالحكومت تہران كا دورہ كريں گے.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ تہران كے دور كے موقع پر ايراني حكام كے ساتھ باہمي تعلقات اور تعاون بالخصوص پارلماني شعبوں ميں باہمي مشاورت كو فروغ دينے پر اہم مذاكرات متوقع ہيں.

انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اور عراق اقتصادي شعبوں ميں مشتركہ مسائل كا شكار ہيں تاہم باہمي تعلقات اور مختلف ميدانوں ميں تعاون بڑھانے سے ان مسائل كا خاتمہ ہوجائے گا.

سليم الجبوري نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور عراق علاقائي صورتحال ميں بہتري لانے كے حوالے اہم كردار ادا كريں گے.

عراقي اسپيكر كا يہ دوسرا دورہ ايران ہوگا. انہوں نے جون 2014 ميں بھي تہران كا دورہ كيا تھا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲