اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اسلام آباد اور تہران کے درمیان سمجھوتہ طے پا جائے تو پاکستانی برآمدکنندگان بہت جلد کئی ملین ٹن باسمتی چاول ایران کو برآمد کر سکتے ہیں۔ رپورٹوں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ یہ تجویز اس وقت تک کے لئے ہے جب تک ایران پر سے پابندیاں ختم نہیں ہو جاتیں۔ پاکستان کی وزارت برائے فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے نمائندے نے بھی کہا ہے کہ ہم اس تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں اور عنقریب اس کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ پاکستان کے پاس اپنی ضرورت سے چار ملین ٹن زیادہ چاول موجود ہیں۔ ایران سے بجلی خریدنے کی بنا پر پاکستان کے ذمے ایران کے ایک سو ملین ڈالر واجب الادا ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲