29 اگست 2015 - 15:42
داعش نے دو سو افراد کو اغوا کر لیا

داعش دہشت گرد گروہ نے مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں دو سو مظاہرین کو اغوا کر لیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار کے الرطبہ شہر کے انتظامی سربراہ عماد احمد نے سنیچر کو الکبیسات قبیلے سمیت صوبے کے بعض قبائل کے مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے دہشت گردوں نے ان مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور انھیں زد و کوب کرنے کے ساتھ ہی دو سو افراد کو اغوا کر لیا- ادھر عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ مشرقی بغداد کے زعفرانیہ علاقے میں ہونے والے کار بم دھماکے میں چھ پولیس اہلکار شہید اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے - یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ہوٹل کے سامنے کھڑی کار کو جس میں بم نصب تھا، پولیس اسٹیشن منتقل کئے جانے کے بعد، بم ڈسپوزل عملہ، بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کررہا تھا کہ گاڑی میں اچانک دھماکا ہو گیا- دوسری جانب داعش دہشت گرد گروہ نے جمعرات کو صوبہ الانبار میں خودکش حملے میں دو اعلی فوجی عہدیداروں کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے- ایک اور رپورٹ کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کی مدد سے صوبہ الانبار سے داعش دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی کارروائیاں، کئی دنوں سے جاری ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲