25 اگست 2015 - 10:14
نیپال میں تشدد کا واقعہ، بیس افراد ہلاک

نیپال میں الگ صوبے کے مطالبے کی تحریک کے دوران ہونے والے تشدد میں بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق نیپال میں الگ صوبے کے مطالبے کی تحریک کے دوران پیر کے روز تشدد پھوٹ پڑا جس کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک ہو گئے- ہلاک شدگان میں ایک ایس ایس پی سمیت سترہ پولیس اہلکار اور تین مظاہرین شامل ہیں بعض خبروں کے مطابق ہلاک ہونے والے پولیس افسران کی تعداد چھے ہے- پولیس کے مطابق مظاہرین نے ضلع کیلالی کے ایس ایس پی پر پیٹرول ڈال کر اسے زندہ جلا دیا- نیپال میں الگ صوبے کے مطالبے کی تحریک کا پیر کو تیرہواں دن تھا اور اس تحریک کے نتیجے میں ملک کے نصف درجن اضلاع بدامنی کا شکار ہو گئے ہیں جن میں تین اضلاع روہتت، کیلالی اور دانگ میں کرفیو لگا دیا گیا ہے جبکہ کیلالی میں فوج تعینات کر دی گئی ہے- اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ایک پارٹی کے کارکنوں نے ضلع کیلالی میں حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا- اس دوران مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہوئی جس میں پینتیس سے زیادہ افرا زخمی بھی ہوئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲