19 اگست 2015 - 10:18
شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکا کے دکھاوے کے حملے

امریکا کی قیادت والے نام نہاد داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد نے شام اور عراق میں اس دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر بیس فضائی حملے کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نام نہاد داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کی آپریشنل کمان نے منگل کے دن ایک بیان جاری کیا۔ اس بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کے ایک رکن کی حیثیت سے امریکا نے عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر سترہ مرتبہ بمباری کی ہے۔ بیان میں مزید آیا ہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے شام کے علاقوں الحسکہ اور کوبانی کو بھی تین بار بمباری کا نشانہ بنایا۔ اس بیان میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر کی جانے والی بمباری میں دہشت گردوں کے جانی یا مالی نقصان کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب شام اور عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر نام نہاد داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کے فضائی حملوں کے باوجود یہ تکفیری دہشت گرد گروہ اپنے زیر قبضہ بہت سے علاقوں میں بدستور اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169