اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے شہر سرت میں سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے اہلسنت کے مزید 12 افراد کے سر قلم کردیئے ہیں ۔
سرت میں مقامی حکام کے مطابق داعش دہشت گردوں نے اس قبل اہلسنت کے 22 زخمی افراد کو بہیمانہ طور پر قتل کرنے کے بعد اسپتال کو آگ لگادی ۔ ذرائع کے مطابق سرت میں حالیہ تشدد میں 150 سے لیکر 200 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں وہابی دہشت گرد اور اہلسنت کے افراد شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169