14 اگست 2015 - 08:39
کویت میں تین دھشتگرد گرفتار

کویت کی وزارت داخلہ نے تین دہشت گردوں کی گرفتارکی کی خبر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کویت کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک دہشت گرد گروہ کے تین افراد کو عراقی سرحد کے نزدیک ایک زرعی علاقے "عبدلی" سے جمعرات کو گرفتار کر لیا گیا- بیان کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے پاس سے بہت بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جس میں ایک سو چوالیس کلو ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد، راکٹ لانچر اور دستی بم شامل ہیں- کویت نے گزشتہ ماہ کے اواخر میں بھی داعش گروہ سے وابستہ پانچ دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر دی تھی- گزشتہ جون میں کویت شہر میں شیعہ مسجد پر ہونے والے ایک سعودی شہری کے دہشت گردانہ حملے میں چھبیس افرا جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے- داعش گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲