12 اگست 2015 - 11:35
صیہونی ریاست نے فلسطینی قیدیوں کی مدت میں توسیع کر دی

صیہونی حکومت نے ایک عرصے سے جیل میں بند فلسطینیوں کی قید کی مدّت میں مزید توسیع کر دی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت نے ایک عرصے سے جیل میں بند فلسطینیوں کی قید کی مدّت میں مزید توسیع کر دی-
موصولہ رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں سے متعلق ادارے نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی عدلیہ نے سالم، الجلمہ ، عسقلان، بیت تکفاح، عوفر اور المسکوبیہ جیل میں بند پچپن فلسطینیوں کی قید کی مدت کئی مہینوں کے لئے بڑھا دی ہے- ان قیدیوں کی مدت حراست ختم ہو چکی تھی- صیہونی حکومت، فلسطینی قیدیوں کی مدت حراست بڑھانے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں سے فلسطینیوں کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے- اس سلسلے میں صیہونی فوج نے منگل کو مقبوضہ فلسطین کے روز شہر الناصرہ کے فلسطینی علاقوں پر حملہ کر کے کم سے کم اکّیس فلسطینی مزدوروں کو گرفتار کر لیا- اس وقت تقریبا سات ہزار فلسطینی صیہونی حکومت کی جیلوں میں سخت حالات میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲