اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطالوی وزیر خزانہ جو آج منگل کے روز تہران کا دورہ کرنے والی ہیں نے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران اور اٹلی کے درمیان ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں.
يہ بات 'فدريكا گوئيدي' نے روم ميں تعينات ايرنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي گفتگو كرتے ہوئے كہي.
اٹلي كي وزير خزانہ كل اطالوي وزير خارجہ كے ہمراہ ايك اعلي سطحي تجارتي اور اقتصادي وفد كے ساتھ ايراني دارالحكومت تہران كا دو روزہ دورہ كر رہی ہیں.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہم اپنے ايراني دوستوں كو يہ پيغام دينا چاہتے ہيں كہ اٹلي ايران كے ساتھ باہمي تعلقات ميں ايك نئے دور كا آغاز كرتے ہوئے دوطرفہ تعاون كو مزيد آگے بڑھانا چاہتا ہے.
انہوں نے كہا كہ ہميں كوئي پريشاني نہيں كہ جرمني اور فرانسيسي تجارتي وفود نے ايران كا دورے كئے ہيں ہميں يقين ہے كہ ايران كے دورے كے موقع پر ہم اپنے دوستوں كے ساتھ روابط كو نئے دور ميں داخل كريں گے اور باہمي صلاحيتوں اور كاوشوں سے تعلقات كو ترقي كي طرف لے جائيں گے.
ايران ميں حجت الاسلام و المسلمين حسن روحاني كي صدارتي انتخابات ميں كاميابي كے بعد اٹلي پہلا يورپي ملك تھا جس نے اپنے خصوصي نمائندہ تہران بھيجا اور اس كے بعد سابق اطالوي وزير خارجہ 'ايما بونينو' بھي ايران كا دورہ كيا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲