اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت جناب حسن روحاني نے مردوں کي تيراندازي کے مقابلوں کي عالمي چيمپئين شپ جيتنے پر قومي ٹيم کے کھلاڑيوں، ٹيم مينجمنٹ اور پوري قوم کو مبارکباد پيش کي ہے. صدارتي ويب سائيٹ كے مطابق، ايراني صدر نے كہا كہ ڈنمارك ميں ہونے والے تير اندازي كے عالمي مقابلوں ميں گولڈ ميڈل جيتنے پر قومي ٹيم كے كھلاڑيوں، ٹيم مينجمنٹ اور پوري قوم كو مباركباد پيش كرتا ہوں.
ايك مرتبہ پھر ايران كے باہمت اور باعزم جوانوں نے بين الاقوامي سطح پر قوم كے ليے بہت بڑا اعزاز كسب كركے ملك كا نام روشن كيا ہے. يہ عظيم كاميابي ايراني كھلاڑيوں كي صلاحيتوں كا منہ بولتا ثبوت ہے.
اميد ہے مختلف ميدانوں ميں ايراني جوانوں كي كاميابيوں كا يہ سلسلہ بدستور جاري رہے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲