2 اگست 2015 - 12:19
فلسطینی شیر خوار بچے کو جلانے والا صیہونی ریاست کے تحفظ میں

صیہونی حکومت کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ریاکاری سے کام لیتے ہوئے فلسطین کے شیر خوار بچے کو جلانے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے وزیر جنگ موشے یعالون کے حکم پر فلسطین کے ایک شیر خوار بچے کو زندہ جلانے کے گھناؤنے اقدام میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے شخص نے اپنے ابتدائی بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے متعدد مرتبہ فلسطینیوں کی مساجد، گھروں اور کھیتوں کو آگ لگائی۔ اس شخص پر گزشتہ برس بھی فلسطینیوں کی مساجد، گھروں، کھیتوں، گاڑیوں کو آگ لگانے اور ان پر نسل پرستانہ نعرے لکھنے جیسے اقدامات کی وجہ سے مقدمہ چلایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ صیہونیوں نے جمعے کے دن مغربی کنارے میں واقع نابلس شہر کے قریب فلسطینیوں کے ایک گھر کو جان بوجھ کر آگ لگا دی اور شیر خوار بچے علی سعد الدوابشہ کو زندہ جلا دیا۔ صیہونی شخص کی گرفتاری پر مبنی اسرائیلی حکام کا اقدام در حقیقت رائے عامہ کو دھوکہ دینے کے مقصد سے انجام پایا ہے تاکہ تل ابیب پر عالمی سطح پر ہونے والی تنقید کو کم کیا جا سکے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲