27 جولائی 2015 - 19:05
ترکی میں خفیہ ہاتھ داعش کا حامی

ترکی کی ریپبلکن پیپلز پارٹی کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ترکی میں ایک خفیہ ہاتھ دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کے نائب سربراہ سزگین تانریکولو نے پیر کے دن دہشت گرد گروہ داعش کےخطرے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشت گرد گروہ کے ساتھ سختی سے نہیں نمٹا جا رہا ہے۔ سزگین تانریکولو نے شانلی اورفا صوبے کے شہر سوروچ میں خود کش حملہ ہونے کے بعد ریپبلکن پیپلز پارٹی کے تیرہ رکنی وفد کے ساتھ اس علاقے کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی عہدیداروں کی یہ بات درست نہیں ہے کہ اس طرح کے واقعے کی روک تھام کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکی میں ایک خفیہ ہاتھ دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت کر رہا ہے۔ سزگین تانریکولو کا مزید کہنا تھا کہ ترکی کے حکام داعش کو ایک دہشت گرد گروہ جانتے ہیں حالانکہ ترکی کے دس ہزار شہری اس گروہ اور دوسری تکفیری دہشت گرد تنظیموں کے رکن ہیں اور وہ آسانی کے ساتھ شام آتے جاتے ہیں اور اگر ترکی کے حکام کے نزدیک داعش کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل ہوتا تو یہ افراد اس طرح شام آ جا نہیں سکتے تھے-

.......

/169