اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے ایک کانفرنس کے دوران عوامی رضاکار فورس پر تنقید کرنے والوں پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ موصل پر داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے قبل فوج پر تنقید کرتے رہتے تھے، اب وہی لوگ عوامی رضاکار فورس کو تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔
نوری مالکی نے کہا کہ عوامی رضاکار فورس وہی طاقت ہے جس نے سازش کرنے والوں کی سازشوں کو ناکام اور دارالحکومت بغداد پر دہشت گردوں کے قبضے کو روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے میدان میں بھی عوامی رضاکار فورس کے عظیم کارنامے رہے ہیں اور اس فورس نے کبھی بھی پسپائی کا نام تک نہیں لیا ہے۔
عراق کے نائب صدر نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ کامیابی عوامی رضاکار فورس کے قدم چومے گی، کیونکہ ان کے قریب جنگ کرنے کا مقصد مذہبی اصول اور اقدار کا تحفظ ہے۔
.......
/169