اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی میستورا نے منگل کو تہران میں اپنی ملاقات میں شام کے بحران کی سیاسی راہ حل اور اس ملک کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا- اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت، علاقے میں انتہا پسندی اور بحران جاری رہنے کی اصلی وجہ ہے-
محمد جواد ظریف نے شام کے بحران کے حل کا راستہ پیدا کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی حمایت کا سلسلہ، بحران زدہ ملکوں میں انسانی المیے اور عدم استحکام پر منتج ہوا ہے- اس ملاقات میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے دی میستورا نے بھی علاقے کے بحرانوں کے حل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار پر تاکید کی- انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، شام کے بحران کے حل کے لئے ایک ایسی نئی سیاسی راہ حل کی کوشش میں ہے کہ جس سے اس بحران کے پرامن حل میں مدد ملے اور اس مقصد کے حصول میں ایران کی مدد تعمیری ہو گی۔
.......
/169