21 جولائی 2015 - 08:12
فوج اور عوامی رضاکار فورس عدن میں کامیاب ہو گی

عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس عدن کی صورتحال تبدیل کر دے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ فوج اور عوامی دستوں کی کارروائی سے عدن کی صورتحال تبدیل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور یمنی افواج کی کوشش سے سعودی حمایت یافتہ عناصر کے حملے ناکام ہو جائیں گے۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب سے وابستہ مسلح عناصر کو سنگین شکست دے کر عدن ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب عدن میں سعودی فضائیہ نے اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کے لئے صوبہ صعدہ کے صدر اور المقنع علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم بیس عام شہری شہید ہو گئے۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے اب صوبے پر بھی حملے کیے جن میں کم از کم تیرہ خواتین اور بچے مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق، جنوبی یمن کے مثلث العند علاقے میں فوج اور عوامی رضاکار فورس نے القاعدہ دہشت گردوں اور مفرور سابق صدر منصور ہادی سے وابستہ مسلح عناصر کو سنگین شکست سے دوچار کیا ہے۔ یمنی افواج نے سعودی عرب کے نجران اور جیزان علاقوں کو بھی میزائیلوں کا نشانہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲