اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن میں انصار اللہ تحریک سے وابستہ رضاکار فورس اور یمنی فوج نے اس ملک کے عدن کے ایئرپورٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کے حامی القاعدہ کے عناصر اور یمنی فوج کے درمیان دو روز کی شدید لڑائی کے بعد یمنی فوج اور انصار اللہ نے عدن شہر کے ایئر پورٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ قبضہ ایسے حال میں ہوا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیارے مسلسل یمن پر بمباری کر رہے ہیں جبکہ القاعدہ کو بھی اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲