19 جولائی 2015 - 13:12

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب تشہیراتی مہم کے ذریعے یمن میں اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کے درپے ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ہفتے کے دن کہا کہ سعودی عرب یمن کی استقامت کے مقابلے میں فوجی شکست کھانے کے بعد اب تشہیراتی مہم اور نفسیاتی جنگ کے ذریعے اس شکست کے ازالے کے لئے کوشاں ہے۔ محمد عبدالسلام نے خطے میں سعودی عرب سے وابستہ ذرائع ابلاغ کی تشہیراتی مہم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام تر کوششوں کے باوجود یمن کے عوام سعودی عرب کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ہیں۔ دریں اثنا المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی فورس نے عدن ایئرپورٹ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ المیادین ٹی وی نے یمن کی وزارت دفاع کے حوالے سے یہ رپورٹ بھی دی ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی فورس نے صوبۂ مارب کے دو علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی تحریک انصاراللہ کے مجاہدین نے التواہی کےعلاقے میں مخالفین کی پیش قدمی روک دی ہے اور عدن میں صدر ہاؤس پر قبضہ کرنے کی ان کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲