16 جولائی 2015 - 22:27
عراق نے اردن کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی

عراق کے مغربی حصے میں فوج اور عوامی فورس کے آپریشنوں میں تیزی آنے کے پیش نظر عراق نے اردن کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی حکومت نے جمعرات کو اردن کو اطلاع دی ہے کہ عراق کے مغربی علاقے میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آنے کے پیش نظر اردن کے ساتھ سرحدی گذر گاہیں بند کر دی گئی ہیں۔ یہ گذرگاہیں غیر معینہ مدت تک بند رہیں گی۔ اردن سے آنے والے مسافروں اور ڈرائیوروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ اس وقت تک سرحدوں کی طرف نہ جائیں جب تک سرحدیں کھولنے کے بارے میں عراقی حکام کا حکم نہ آ جائے۔ مغرب میں عراق کی سرحدیں شام، اردن اور سعودی عرب سے ملتی ہیں۔ ان سرحدوں کے قریب صوبہ الانبار میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کو سرگرم عمل دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ عراق کی فوج اور عوامی رضاکاروں نے حالیہ دنوں میں صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ اور الرمادی کو آزاد کرانے کے لئے بڑی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ الرمادی الانبار صوبے کا صدر مقام ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲