9 جولائی 2015 - 19:23
مذاکرات مشکل مرحلے میں جاری ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات مشکل مرحلے میں ہیں اور ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کار مکمل توانائی سے سرگرم عمل ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کار جامع ایٹمی سمجھوتے کے حصول کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے جلد بازی سے گریز کئے جانے کی ضرورت ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ منصفانہ سمجھوتے کے حصول تک مذاکرات جاری رہیں گے۔ ادھر فرانسیسی وزیر خارجہ لوران فابیوس نے کہا ہے کہ مذاکرات جمعے کے روز بھی جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے مشکل مسائل کا سامنا ہے کہ جنہیں حل کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی سمجھوتے کے حصول تک مذاکرات کی مدت میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک کے ارکان مذاکرات جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲