2 جولائی 2015 - 03:34
کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 شیعہ شہید

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سرکی روڈ پر ویلڈنگ کی دوکان پر پیش آیا۔ شہداء کا تعلق کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں اور قلندر مکان سے ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے روایتی طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شُہداء کے جسد خاکی کو امام بارگاہ حسینی نچاری پہنچا دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین شیعہ مسلمان شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز شام تقریباًً پانچ بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں‌ نے ویلڈنگ کی دکان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین شیعہ مسلمان نادر ولد گلزار، اسد ولد ذوالفقار اور وارث ولد لیاقت شہید ہوگئے۔ شہداء کا تعلق کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں اور قلندر مکان سے ہے۔ ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے روایتی طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شُہداء کے جسد خاکی کو امام بارگاہ حسینی نچاری پہنچا دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169