
















































رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کل سہ پہر (بروزسنیچر) ہفتم تیر کے شہداء کے اہلخانہ اور صوبہ تہران میں بعض چند شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں ملک اور ایرانی قوم کو شہیدوں اور ان کے اہلخانہ کا مرہون منت قراردیا اور ہر دور میں شہداء کے راسخ عزم ،معنوی شوق سے سرشار اور امیدافزا پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج ملک کو پختہ عزم ، دشمن کی شناخت ، اور ثقافت، سیاست اور سماجی میدانوں میں دشمن کی سایبری جنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادگی کی ضرورت ہے اور جو لوگ دشمن کے مکروہ اور بھیانک چہرے کو ذرائع ابلاغ کے ذریعہ چھپانے کی کوشش کررہے ہیں وہ قومی مفادات کے مخالف ہیں۔
















































