26 جون 2015 - 04:53
سعودی امریکی اسرائیلی دہشتگرد گروہ داعش نے اسی سالہ عورت کو زندہ جلادیا

تکفیری غیر مسلم دہشت گرد گروہ داعش نے اپنی تازہ جارحیت میں عراق میں ایک اسی سالہ عورت کو زندہ جلا دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش گروہ نے جمعرات کے دن عراق کے شمالی صوبے نینوا کے شہر موصل کے جنوب میں ایک اسی سالہ عیسائی عورت کو اس وجہ سے زندہ جلا دیا کہ اس نے داعش کے افکار کی مخالفت کی تھی- غیر مسلم دہشتگرد گروہ داعش نے موصل کے تمام باشندوں پر اپنی شریعت کو واجب العمل قرار دے دیا ہے اور مقتول عیسائی عورت نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ داعش گروہ کے دہشت گردوں نے، جنہیں مغرب اور بعض علاقائی ممالک کی حمایت حاصل ہے، عراق کے کچھ علاقوں پر گزشتہ سال سے قبضہ کر رکھا ہے اور اس وقت سے اب تک اس دہشت گرد گروہ نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں بے شمار ہولناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169