25 جون 2015 - 01:22
طالبان کے دہشتگردانہ حملوں سے افغان فوجی کمانڈر ہلاک

طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے افغانستان کے صوبہ زابل میں ایک افغان فوجی کماںڈر پر طالبان گروہ کے حملے کی خبر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ طالبان گروہ نے صوبہ زابل کے شہر شاہ جوئی میں ایک فوجی کمانڈر نعیم اور اس کے محافظ پر حملہ کردیا جس میں کمانڈر نعیم ہلاک ہو گیا-
افغانستان کے آزاد خبری ذرائع نے ابھی تک طالبان کے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے- ادھر افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں طالبان گروہ کے تیئیس افراد نے امن کے عمل میں شمولیت اختیار کرلی- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ننگرہار کی امن کونسل کے سربراہ ملک نذیر نے کہا ہے کہ طالبان گروہ کے تیئیس افراد نے اپنے ہتھیار حکام کے حوالے کرکے امن کے عمل میں شمولیت اختیار کرلی ہے- صوبہ ننگرہار کے شہر شینوار میں ہونے والے رہائشی علاقوں پر حملے اور عام شہریوں کے قتل عام میں یتھیار ڈالنے والے طالبان گروہ کے ان افراد کا اہم کردار رہا ہے- ان افراد میں طالبان کے دو،سینیئر کمانڈر بھی شامل ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169