24 جون 2015 - 03:19
نائن الیون کی حقیقت کیا ہے

امریکہ کی وفاقی اپیلٹ کورٹ میں 8 افراد نے نائن الیون کے بعد امریکہ میں سینکڑوں مسلمانوں کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست دائرکی ہے جسے عدالت نے سماعت کے لئے منظورکرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائن الیون کے بعد امریکہ میں سینکڑوں مسلمانوں کی گرفتاری کے خلاف امریکی حکام پر مقدمہ کردیا گیا۔ امریکہ کی وفاقی اپیلٹ کورٹ میں 8 افراد نے نائن الیون کے بعد امریکہ میں سینکڑوں مسلمانوں کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست دائرکی ہے جسے عدالت نے سماعت کے لئے منظورکرلیا ہے۔ مقدمہ درج کرانے والے 8 افراد میں 6 مسلمان جب کہ ایک ہندو اور ایک بدھ مت ہے۔ درخواست میں اس وقت کے امریکی اٹارنی جنرل اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 11 ستمبر 2001 کو امریکہ میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد امریکی حکام نے سینکڑوں بے گناہ مسلمانوں کوکئی کئی برس حراست میں رکھ کر ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا۔ واضح رہے کہ نائن الیون کے بعد 729 مسلمانوں کو گرفتارکیا گیا تھا جن میں سے 491 مسلمان صرف نیویارک میں گرفتار ہوئے تھے۔

.......

/169