14 جون 2015 - 05:21
یمن پر جارحیت میں تاہم ۲۵۸۴ افراد جانبحق

عالمی ادارۂ صحت نے اپنی ایک رپورٹ میں یمن میں انسانی صورتحال کو المناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت سے اب تک 2 ہزار 5 سو 84 افراد جاں بحق اور 11 ہزار 56 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی ادارۂ صحت نے اپنی ایک رپورٹ میں یمن میں انسانی صورتحال کو المناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت سے اب تک 2 ہزار  5 سو  84  افراد جاں بحق اور 11 ہزار  56 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  اس جارحیت سے  5 لاکھ سے زائد یمنی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔

 رپورٹ میں مزید  کہا گیا ہے کہ یمن پر حملے جاری رہنے کی صورت میں انسانی المیہ رونما ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

 دریں اثنا یمنی ذرائع نے خبر دی ہے کہ  سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جمعہ کے دن سہ پہر کے وقت یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں ایک بازار پر بمباری کر کے 11 افراد کو شہید کیا ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے  26 مارچ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہےجس  کے نتیجے میں اس ملک کی بہت سی بنیادی تنصیبات، ہسپتال، اسکول اور رہائشی مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲