13 جون 2015 - 02:47
وہابیوں کی گمراہ کن فکر علاقے میں پھیلی دھشتگردی کی اصلی وجہ: بشار الاسد

شام کے صدر بشار الاسد نے عیسائیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران سلفی وہابی گمراہ فکر کو مشرق وسطی ٰ کے علاقے میں پھیلی دہشتگردی کی اصلی وجہ قرار دیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صدر بشار الاسد نے عیسائیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران سلفی وہابی گمراہ فکر کو مشرق وسطی ٰ کے علاقے میں پھیلی دہشتگردی کی اصلی وجہ قرار دیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہابی فکر کے یہ دہشتگرد خطے خاص کر شام و عراق کے مختلف سماجی اور ثقافتی تانے بانے کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان سلفی وہابی دہشتگردوں جو نہ ہی کسی سرحد اور نہ ہی کسی قوم کے خیر خواہ ہیں کا مقا بلہ کرنا ہر مذہب کے فرد کا اولین فرض ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ شامی عوام کی مقا ومت اور ثابت قدمی سے ان دہشتگردوں کی نابودی قریب ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جیت شامی عوام کی ہی ہوگی ۔

موصوف صدر نے مزید کہا ہے کہ ان دہشتگر دوں کا اسلام کے ساتھ دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہے کیو نکہ اسلام انسانی اقدار ، شرافت کی حفاظت اور پاسداری کا نام ہے اور مشرق وسطی ٰ کے خطے خاص کر شام و عراق میں بر سر پیکار دہشتگرد پو ری طرح اسلام سے بے بہرہ ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲