7 جون 2015 - 16:49
داعش سرغنہ ابوبکرالبغدادی کے داماد کی ہلاکت

عراق کے شہر الحویجہ کی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ داعش سرغنہ ابوبکر البغدادی کا داماد توفیق الہیتی ہلاک ہوگیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الحویجہ کی انتظامی کونسل کے رکن عبد الرحمان سعد العبیدی کے مطابق عراقی فوج نے صہاریج پر میزائیلوں اور توپخانے سے حملہ کیا جس میں ابوبکر البغدادی کا داماد ہلاک ہو گیا-
الحویجہ کے اس عہدیدار نے کہا کہ الہیتی نے خود کو الحویجہ کا گورنر اور مفتی قرار دے رکھا تھا- قابل ذکر ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت سے عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے- داعش دہشت گرد گروہ، وہابیت کا پیرو ہے اور اسی مکتب کی انتہا پسندی کی بنیاد پر وہ، نہایت ہی گھناؤنے انسانیت سوز اقدامات کر رہا ہے-

.......

/169