6 جون 2015 - 15:23
سعودی شہزادے ملک سے فرار ہونے پر مجبور

سعودی بادشاہ کے دفتر سے وابستہ ایک عہدیدار نے بہت سے سعودی شہزادوں کے ملک سے فرار کرنے کی خبر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی الخبر نیوز ایجنس کی رپورٹ کے مطابق سعودی بادشاہ کے دفتر سے وابستہ ایک عہدیدار نے جمعے کے روز کہا کہ بہت سے سعودی شہزادے کہ جو اس ملک کے شاہی خاندان سے وابستہ نہیں ہیں، شاہی خاندان کے افراد کے درمیان خونریز جھڑپیں شروع ہونے کے خوف سے سعودی عرب چھوڑ کر مغربی ممالک خاص طور پر فرانس اور برطانیہ چلے گئے ہیں۔اس سعودی عہدیدار کے بقول یہ سعودی شہزادے وہ ہیں جنہوں نے بیمار اور الزائمر میں مبتلا بادشاہ، ملک سلمان کی بیعت سے انکار کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲